• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپاس کی پیداوار 2024-25 کے سیزن میں ہدف سے 41 فیصد کم

اسلام آباد (اسرار خان) حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کپاس کی پیداوار 2024-25کے سیزن میں ہدف سے 41فیصد کم رہی، جو کہ متوقع 10.87ملین گانٹھوں کے مقابلے میں صرف 6.42 ملین گانٹھوں تک محدود رہی۔ حکام کے مطابق اس شدید کمی کی وجہ انتہائی موسم، کیڑوں کے حملے اور فصلوں کے بدلتے رجحانات بنے، جس کی وجہ سے پیداوار شدید متاثر ہوئی۔ کپاس پاکستان کی دوسری سب سے بڑی نقد آور فصل اور اس کی ٹیکسٹائل صنعت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جو کہ ملکی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ کا تقریباً 60 فیصد فراہم کرتی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے کپاس پیدا کرنے والے صوبے پنجاب نے اپنا ہدف نصف سے بھی زیادہ کھو دیا، جہاں صرف 3.18 ملین گانٹھیں پیدا ہوئیں، جو کہ مقررہ ہدف کا 48 فیصد ہے۔
اہم خبریں سے مزید