• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران قریشی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سینٹرل جیل نےمصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ملزم کامران قریشی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم کامران قریشی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،ملزم کامران قریشی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات درج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید