• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ارب مالیت کا پاکستان کا پہلا گرین بانڈ متعارف کرادیا گیا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) ماحولیاتی فنانس کو فروغ دینے کیلئےپاکستان کے پائیدار مالیاتی شعبے میں انقلابی پیشرفت کے طور پرکارانداز پاکستان کے ماتحت ادارے پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈنے پرواز گرین ایکشن بانڈ منصوبے کے تحت ملک کا پہلا پاکستانی روپے میں گرین بانڈ متعارف کرا دیا ہے بانڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی درج ہونیوالا پہلا گرین بانڈ ہے جس کا مقصد ماحول دوست منصوبوں کیلئے سرمایہ کو متحرک کرنا اور پاکستان کے گرین انوسٹمنٹ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا ہےایک ارب روپے مالیت کے اس گرین بانڈ میں ملک کے بڑے مالیاتی ادارے سرمایہ کاری کر رہے ہیں جن میں بینک الفلاح، بینک آف خیبر، الائیڈ بینک، پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک چائنا انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ، پاک عمان انوسٹمنٹ کمپنی، سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، اور الفلاح انشورنس شامل ہیں، تقریب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین بانڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان کی اقتصادی ترقی کا انحصار پائیدار مالیاتی اقدامات کو اپنانے پر ہے گرین بانڈ کا اجرا ملک میں سرمایہ کار دوست ماحولیاتی منصوبوں کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتاہے اقدام پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تبدیلی کی علامت ہے اور بڑے پیمانے پر گرین انوسٹمنٹ کے لیے راہ ہموار کرے گا، بانڈ کو مارکیٹ میں متعارف کرانے میں برطانیہ نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ،سی ایم جی او بی ای نے کہا پاکستان کو 2030 تک ماحولیاتی موافقت اور سبز معیشت کی منتقلی کے لیے 348 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اسلیے گرین فنانسنگ کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے ، کارانداز پاکستان بورڈ کے چیئرپرسن سید سلیم رضا نے کہا یہ اقدام کی کامیابی ملک میں ایک زیادہ مستحکم اور ترقی یافتہ گرین فنانسنگ ایکو سسٹم کی راہ ہموار کرے گی، کارنداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص الحق حسن نے بانڈ کو محض کارانداز اور پرواز فنانشل سروسز کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے پورے مالیاتی شعبے کے لیے ایکاہم سنگ میل قرار دیا، پرواز فنانشل سروسز لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید اقبال نے کہا قابل تجدید توانائی اور صاف ٹرانسپورٹیشن میں سرمایہ کاری کے ذریعے ہم نہ صرف انفراسٹرکچر کی مالی معاونت کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کے گرین ٹرانزیشن کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید