• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت اگر میرٹ پر نوکریاں دے تو کوئی عدالت نہیں جائیگا

کراچی ( سہیل افضل) دریائے سندھ کا پانی کراچی آتے آتے سندھ ختم ہوجاتا ہے، کیا کراچی والا سندھی نہیں ہے، خدارا پارلیمان کی حرمت کا خیال کریں اور اراکین کے ساتھ ملکر بجٹ بنائیں، اس سال میں وزیر اعلیٰ سندھ نے تعلیم پر سب سے زیادہ توجہ دی ہے، اب جتنا بھی بجٹ ہے اس کو ڈی سینٹرلائیزڈ کیا جا رہا ہے اسکول کے سارے فنڈز ہیڈ ماسٹر کو دینگے، کراچی کے اسٹریٹ کرائم میں 60 فیصد کمی ہوئی ہے، کراچی کو اسلحے سے پاک کرنا ہمارے لیئے بڑا چیلنج ہے، روڈ انفرا اسٹرکچر کی بہت ضرورت ہے، میگا پروجیکٹ کے تحت کراچی میں بڑے بڑے منصوبے شامل کئے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت اگر میرٹ پر نوکریاں دے تو کوئی عدالت نہیں جائے گا جس کا جہاں حق بنتا ہے نوکری دی جائے، صحت اور شعبے کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے بڑے ذمہ داروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں ایف بی آر کی بدمعاشی کو ختم کریں۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر، صوبائی وزراء اور دیگر اراکین نے ایوان میں پری بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید