• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مصور مقبول فدا حسین کی شاہکار پینٹنگ ریکارڈ پونے 4 ارب روپے میں فروخت

کراچی(مطلوب حسین/اسٹاف رپورٹر) مشہور بھارتی مصور مقبول فدا حسین کی’’گرام یاترا‘‘کے عنوان تخلیق کردہ شاہکار پینٹنگ نے پونے4ارب روپوں سے زائد میں فروخت ہوکر جدید ہندوستانی فن کا سب سے مہنگا کام بن گیا، 19 مارچ کو کرسٹی کی نیلامی میں معروف بھارتی مصور فدا حسین کی شاہکار پینٹنگ "گرام یاترا" کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا، 1954میں بنائی گئی 14 فٹ لمبی یہ پینٹنگ 13 حصوں پر مشتمل ہے اور دیہی ہندوستان کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔اسے ناروے کے ایک ڈاکٹر نے خریدا تھا، جنہوں نے اسے 1964 میں اوسلو یونیورسٹی ہسپتال کو عطیہ کیا۔جو اب تین ارب 86 کروڑ 54 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ اتنی بڑی رقم میں فروخت ہوکر یہ پینٹنگ جدید ہندوستانی فن کا سب سے مہنگا کام بن گیا، جس نے امرتا شیر گل کے 61.8 کروڑ بھارتی روپے کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔اب اس کی فروخت سے حاصل رقم مستقبل کے ڈاکٹروں کی تربیت کے لیے استعمال ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید