اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں گراں فروشی کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے شہر بھر کی مارکیٹوں میں چیکنگ کا حکم دے دیا۔انہوں نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیوں کی ہدایت کر دی ۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 607 کارروائیاں کی گئیں، اسسٹنٹ کمشنرز نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر 7دکانیں سیل کر دیں، سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 92گراں فروش گرفتار اور ایک لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔