• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت علی ؓکا مشن قرآنی تعلیمات کی تشریح اور عادلانہ نظام کا نفاذ تھا،ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب کی شہادت رحلت پیغمبرؐ کے بعد تاریخ کا سانحہ کبریٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی کا مشن قرآنی تعلیمات کی تشریح اور ہر سطح پر عادلانہ نظام کا نفاذ تھا ۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل بھی شفاف ، منصفانہ، عادلانہ نظام حکومت میں مضمر ہے ۔
اسلام آباد سے مزید