• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ انتخاب کے 3 ہزار مستحقین میں راشن تقسیم کیا‘ علی مدد جتک

کوئٹہ(پ ر)پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں مستحقین کی مدد اور ان کی ضروریات کو پورا کر کے دلی سکون ملتا ہے انہوںنے اپنی رہائش گاہ پر راشن تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے مستحقین میں 3 لاکھ راشن کے پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ میں نے اپنے حلقے میں اس وقت تک تین ہزار راشن پیکٹ تقسیم کیے ہیںجو لوگ رہ گئے ہیں وہ صبر کامظاہرہ کریں میری کوشش ہوگی انہیں بھی راشن دیاجائے اس موقع پر حاجی محمد گل شاہوانی ، میر سعد اللہ ،میر نصیب اللہ شاہوانی، سردار عمران بنگلزئی ،وڈیرہ ولی محمد قلندرانی ،میر جاوید جتک، میر محمد یوسف بنگلزئی، محمد انور مینگل، میر عبداللہ نیچاری ،میر تنویر جتک ،میر بیبرگ جتک، عبدالشکور نورزئی، ٹکری سعید لہڑی بھی موجودتھے۔
کوئٹہ سے مزید