• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان، مسلح افواج کی شاندار پریڈ آج ایوان صدر کے احاطے میں ہوگی

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) یوم پاکستان کے موقع پر آج اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہو گی، صدر آصف علی زرداری سلامی لیں گے۔

رمضان المبارک کی وجہ سے مسلح افواج کی پریڈ کو محدود کیا گیا ہے، پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں ہوگی، وزیر اعظم محمد شہباز شریف بھی موجود ہوں گے۔

بعد میں یوم پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول اعزازات کی تقریب آج دو بجے ہوگی، صد ر آصف علی زرداری مختلف اہم قومی شخصیات کو اعلیٰ سول قومی اعزازات سے نوازیں گے۔

تقریب ایوان صدر کے استقبالیہ ہال میں ہوگی، آئینی اداروں کے سربراہ تقریب میں موجود ہوں گے۔ 

23 مارچ کی وجہ سے عام لوگوں کے شاہراہ دستور اور ریڈ زون میں داخلے کی پابندی ہو گی اور خصوصی دعوت ناموں کے سوا کسی بھی شخص کو ریڈ زون میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید