ڈہرکی(نامہ نگار ) ڈہرکی کی رہائشی طالبہ ٹک ٹاک اسٹار بننے کی جنونیت کا شکار ہو کر اپنے ہی ہاتھوں اپنی قیمتی جان کی بازی ہار گئی۔ افسوسناک واقع صدیق کالونی میں پیش آیا جہاں کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ انیسہ ولد ریاض احمد کمبوہ پستول کے ساتھ ٹک ٹاکر بنا رہی تھی کہ پستول سے اچانک گولی لگنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو کر اپنی قیمتی زندگی کی بازی ہار گئی۔ متوفیہ ٹک ٹاکر اسٹار بننے کے چکر میں پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ نامعلوم وجہ سے اچانک پستول سے گولی چل گئی جو اسے جا لگی۔پولیس نے واقع کی اطلاع ملنے پر لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں پر معمول کی ضروری قانونی کارروائی کے بعد متوفی لڑکی کی لاش اسکے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔