• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاشوں کی سیاست کرنیوالوں کے عزائم ناکام بنا دینگے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہارڈ کور دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،لاشوں کی سیاست کرنیوالوں کے عزائم ناکام بنا دینگے، حکومت بلیک میلنگ برداشت نہیں کریگی ،پائیدار امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،بلوچستان میں پائیدار قیام امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں ہائی اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پچاس سے زائد افراد میں ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔
اہم خبریں سے مزید