اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان کے 85ویں قومی دن کی مناسبت سے بیرون ملک سفارتخانخوں میں بھی بھرپورانداز میں منایا گیا ۔یو اے ای ، سنگاپور اور بلجیئم میں تقریبات کا انعقاد ،پرچم کشائی کی گئی ،پاکستانی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے،اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد بشمول خواتین اور بچوں کے ساتھ ساتھ سفارتخانے کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کا آغاز سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پرچم کشائی سے کیا جبکہ قومی ترانہ بھی بجا یا گیامتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کو ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لئے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔