• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے خلیجی جزائر پر نئے میزائل سسٹم نصب کردیئے

کراچی(نیوزڈیسک)ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب 3 جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کیے ہیں۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے میزائل سسٹم آبنائے ہرمز کے قریب طنب الکبریٰ، طنب الصغریٰ اور ابو موسیٰ پر تعینات کیے گئے ہیں جو عالمی سطح پر ایک اہم سمندری راستہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے حال ہی میں اس علاقے میں فوجی مشقیں کی ہیں۔پاسدارانِ انقلاب نے یہ اقدام ایسے وقت پر اُٹھایا ہے جب ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملنے والے دھمکی آمیز خط کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید