• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا ڈرامے کیوں نہیں کر سکتیں؟وجہ سامنے آ گئی

جنت مرزا---فائل فوٹو
جنت مرزا---فائل فوٹو

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اپنی سوشل میڈیا مقبولیت کے باعث ایک بڑی فین فالوئنگ رکھتی ہیں، وہ ناصرف ٹک ٹاک بلکہ انسٹاگرام پر بھی بے حد مقبول ہیں۔

ان کی بہن علیشبا انجم بھی سوشل میڈیا اسٹار ہیں اور دونوں بہنیں مختلف تقریبات میں شرکت کے علاوہ برانڈز کی تشہیر بھی کرتی ہیں۔

جنت مرزا نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا اور معروف ہدایت کار سید نور کی فلم میں کام کیا، لیکن حیران کن طور پر انہوں نے کئی بڑے ڈرامے جیسے پری زاد اور ہم کہاں کے سچے تھے کرنے سے انکار کر دیا۔

جنت مرزا حال ہی میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی اصل وجوہات بتائیں۔

جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ میں ڈرامے سائن کرنے سے گھبراتی ہوں کیونکہ مجھے ہوائی سفر کا خوف ہے، پاکستان میں تقریباً تمام بڑے ڈرامے کراچی میں شوٹ کیے جاتے ہیں اور  وہاں جانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز لینا پڑتی ہے، جو خوفزدہ کر دیتی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثات دیکھ کر میں بہت زیادہ خوف میں مبتلا ہو چکی ہوں اور کسی بھی قیمت پر کراچی کا فضائی سفر نہیں کرنا چاہتی۔

جنت مرزا نے مزید وضاحت کی کہ ڈراموں میں کام کرنا بہت زیادہ وقت مانگتا ہے اور میں طویل شوٹنگ شیڈول کو فالو نہیں کر سکتی، مجھے فیصل آباد میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا پسند ہے اور بار بار کراچی آ کر شوٹنگ کرنے کی خواہش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کرنا نسبتاً آسان تھا کیونکہ فلم کا شوٹنگ شیڈول محدود ہوتا ہے، جبکہ ڈرامے مہینوں تک چلتے ہیں اور اداکاروں کو ہر وقت سیٹ پر موجود رہنا پڑتا ہے۔

جنت مرزا نے کہا کہ مجھے اداکاری میں دلچسپی ہے، لیکن موجودہ حالات میں ڈرامے کرنا ممکن نہیں، اگر مستقبل میں ایسا کوئی پروجیکٹ ملا جو فیصل آباد یا لاہور میں شوٹ ہو اور جس میں وقت کی زیادہ پابندی نہ ہو تو اس پر ضرور غور کروں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید