لاہور(نمائندہ جنگ)کچے میں بڑا آپریشن، 12 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2ڈاکو ہلاک،مارے جانیوالوں میں مرکزی ملزمان شاہ میر اور حکیم کوش شامل ہیں، ترجمان، آئی جی کی رحیم یارخان پولیس کو شاباش ،پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچے کے علاقے میں بڑا آپریشن، گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث 2خطرناک ڈاکوئوں شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش ولد اخوانی کوش کو ہلاک کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مارے جانیوالے دونوں ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیاآپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اورایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔