• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل یارن خریداری پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، چوہدری سلامت علی

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف چوہدری سلامت علی نے کہا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ فسیلٹیشن اسکیم کے تحت یارن کی درآمد پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے مقامی یارن انڈسٹری کو تحفظ دینے کے لئے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے لئے لوکل یارن کی خریداری پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ختم کرے۔سستے اور معیاری درآمدی یارن کے مقابلے میں مقامی یارن خریدنے پر ایکسپورٹرز کو 18فیصد اضافی سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے مقامی یارن کی کھپت کم ہونے سے مقامی سپننگ انڈسٹری بند اور اس میں کام کرنے والی لیبر کے بیروزگار ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اس سلسلے میں شفافیت برقرار رکھنے کے لئے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کی لسٹ جاری کر سکتی ہے تاکہ ان کے علاوہ کسی کو سیلز ٹیکس کے بغیر یارن کی فروخت ممکن نا ہو سکے۔ چوہدری سلامت کے مطابق اس وقت درآمدی یارن ناصرف سستا ہے بلکہ اس کا معیار بھی بہتر ہے جبکہ مقامی مارکیٹ سے یارن خریدنے پر ایکسپورٹرز کو 18فیصد اضافی سیلز ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مقامی یارن کی کھپت مسلسل کم ہونے سے مقامی سپننگ انڈسٹری بند ہونے اور اس میں کام کرنے والی لیبر کے بیروزگار ہونے کا اندیشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید