• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات ٹھیک کرنے کی اولین ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، بیرسٹرسیف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حالات ٹھیک کرنے کی اولین ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک بین الاقوامی ایشو ہے اس میں صرف خیبرپختونخوا کا رول نہیں بنتا،میزبان مبشر ہاشمی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کو دو دن ہو گئے ہیں جبکہ عدالت نے ان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ ایف آئی اے نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلا کر گرفتار کیا مگر اہل خانہ یا وکیل کو الزامات کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ پی ایف یو جے اور دیگر تنظیموں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ قومی اتفاق رائے کے لیے پہل کرنے کی ذمہ داری ان لوگوں کی بنتی ہے جن کے ہاتھ میں اقتدار اور اختیار ہے۔ جہاں تک دہشت گردی کے خلاف جنگ کا تعلق ہے یہ ایک بین الاقوامی ایشو ہے اس میں صرف خیبرپختونخوا کا رول نہیں بنتا بلکہ وہ اس پوری جنگ میں میدان جنگ کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور ابھی بھی جنگ لڑی جارہی ہے اور حالات ٹھیک کرنے کی اولین ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے اور بقول وفاقی حکومت کے دہشت گردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید