• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری سے ڈپٹی ڈائریکٹر گیٹس فاؤنڈیشن کی ملاقات

پشاو (اے پی پی):چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر (پولیو) گیٹس فاؤنڈیشن مائیکل گالوے نے گزشتہ روز ملاقات کی جس میں صوبے میں پولیو کے خاتمے کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اپریل میں شروع ہونے والی پولیو مہم، پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے ویکسی نیشن مہمات کے تسلسل اور عوامی تعاون میں بہتری کے ذریعے کوششوں کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں سپیشل سیکرٹری صحت اور کوآرڈینیٹر صوبائی ای او سی عبدالباسط بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے پولیو کے خاتمے کےلیے مکمل تعاون اور بھرپور عزم کا اظہار کیا۔
پشاور سے مزید