پشاور(جنگ نیوز)سابق نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان مرزا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ ضلعی چیمبرز کا خاتمہ ملکی معیشت کو تباہ کر دے گا 2013 ایکٹ میں ترمیم چند مفاد پرستوں کی سازش ہے۔ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان ایک کمزور ادارہ بن چکا ہے جو تاجروں کے مفاد میں کم اور حکومتی بی ٹیم ہے اور فیڈریشن چیمبر طاقتور اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو لے کر چلتا تو آج حکومتی ایوانوں سینٹ اور قومی اسمبلی میں فیصلے فیڈریشن چیمبر اور پاکستان کے چیمبرز سے صلاح مشورہ سے ہوتے نہ کہ چند مفاد پرست سیاست دانوں کی مر ضی سے ہوتے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام چیمبر ضلعی سطح پر مستعد اور مکمل فعال ہیں اور ضلعی سطح پر بزنس کمیونٹی اور حکومتی ایوانوں سے منسلک ہیں ان کے اپنے دفاتر ہیں اور حکومت کی معاون معاونت بہتر طریقے سے کر رہے ہیں انہوں نےمطالبہ کیا کہ نیشنل اسمبلی میں 2013کے ٹریڈ ایکٹ میں ترمیم سے روکاجائے۔