• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلر اورمنشیا ت فروش گرفتار، 27گرام آ ئس اور2400گرام چرس برآمد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کی ہدایات کے تحت جاری کارروائیوں کے سلسلے میں محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف اضلاع میں الگ الگ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد نے خفیہ اطلاع پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آئس ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ارشاد اللہ آفریدی سرکل آفیسر کی زیر نگرانی اور فیصل خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد کی سربراہی میں کی گئی جس میں نسیم خان ایڈیشنل ایس ایچ او اور دیگر نفری نے حصہ لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم نوید حسین شاہ سے 247 گرام آئس برآمد کر کے اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ۔ ادھر پشاور میں ایکسائز انٹیلیجنس کے اسپیشل سکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جوتے میں چھپائی گئی 350 نشہ آور گولیاں (ایسٹیسی) برآمد کر لیں۔ کارروائی سعود خان گنڈاپور، پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلیجنس اور ماجد خان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) کی زیر نگرانی وحید اکبر خان، انسپکٹر ای آئی بی اسپیشل سکواڈ نے دیگر نفری کے ہمراہ ایچ گول چوک پشاور پر موٹروے کے قریب کی۔ ملزم محمد طارق کو موقع پر گرفتار کر کے مقدمہ تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں درج کر لیا گیا ہے۔ پشاور موٹر وے کی حدود میں ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران 2400 گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پشاور سے مزید