• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر ملک کے دفاع کے لئے ہم سب ایک ہیں، بابر سلیم

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں دو مسلم ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی انتہائی افسوسناک ہے، ہم خطے میں امن، استحکام اور برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، تاہم اگر پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو تو ریاست اپنے دفاع کا پورا حق محفوظ رکھتی ہے۔سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر جب بات وطنِ عزیز کی بقا کی ہو تو پوری قوم ایک ہے۔ ہم اپنی افواجِ پاکستان اور ملکی محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کا درس دیا اور یہی ہر محبِ وطن پاکستانی کا مؤقف ہونا چاہئے،سب سے پہلے پاکستان۔
پشاور سے مزید