• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی ایکشن پلان2026پر عمل در آمدکا صوبہ بھر میں باقاعدہ آغاز

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر صحت خلیق الرحمٰن نے ڈینگی ایکشن پلان 2026 پر عمل در آمد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں اب تک 94 ہزار سے زائد گھروں اور 1لاکھ 83ہزار پانی کے کنٹینرز کا معائنہ کیا جا چکا ہے، جبکہ تاحال ڈینگی لاروا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اور یہ اعدادوشمار جاری احتیاطی اقدامات اور مربوط فیلڈ آپریشنز کی کامیابی کا مظہر ہیں۔وزیر صحت نے تمام ضلعی انتظامیہ، ہسپتالوں اور سرویلنس ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ چوکس رہتے ہوئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت تشخیص، فوری ردعمل اور عوامی آگاہی ڈینگی ایکشن پلان 2026کے بنیادی ستون ہیں۔اجلاس کے دوران کوہاٹ میں ڈینگی کے دو مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد، صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت نے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا اور ڈینگی تشخیصی کٹس اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کے عمل کو حتمی شکل دی گئی۔شرکاء اجلاس کو بتایا گیا کہ، کمیونٹی سطح پر نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

پشاور سے مزید