• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی ای جی پشاور اور شعبہ ارضیات عبد الولی خان یونیورسٹی میں ایم او یو پر دستخط

پشاور (خصوصی نامہ نگار) نیشنل سنیشنل سنٹر آف ایکسیلینس اِن جیالوجی پشاور اور شعبہ ارضیات، عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) طے پا گئی، جس کا مقصد تعلیمی تعاون کو فروغ، مشترکہ تحقیق کو وسعت دینا اور دونوں اداروں کے طلبہ واساتذہ کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ایم او یو پر این سی ای جی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اورچیئرمین شعبہ ارضیات، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر محمد ساجد نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے کئی اہم شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے، جن میں مشترکہ تحقیقی منصوبے اور تعلیمی سرگرمیاں، طلبہ کے لئے انٹرن شپ مواقع، طلبہ و اساتذہ کی تحقیقی اشاعتوں میں معاونت، مشترکہ فیلڈ اور ارضیاتی سروے، نیز مشترکہ سیمینارز، ورکشاپس اور علمی تقریبات کا انعقاد شامل ہیں۔ تقریب میں این سی ای جی کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ دونوں اداروں نے تعلیمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے، ارضیاتی تحقیق کو فروغ دینے اور طلبہ و اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پشاور سے مزید