• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر باغ ، قرض واپس مانگنے کے تنازعہ پر شہری کم سن بیٹے سمیت قتل

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ ناصر باغ کے علاقے میں قرض واپس مانگنے کے تنازعہ پر شہری کو کم سن بیٹے سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ واردات کے بعد رشتہ دار ملزم فرا ر ہوگئے۔ تھانہ ناصرباغ پولیس کے مطابق حضرت ولد بہادر سکنہ کریم ٹیوب ویل اپنے رشتہ داروں سے رقم واپس مانگنے کیلئے اپنے کم عمر بیٹے جمال کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر گیاجہاں پر ان کے ملزموں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ فائرنگ سے دونوں باپ بیٹے گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئےجنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جن کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم بعد میں دونوں باپ بیٹے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دوہرے قتل کی دعویداری ملزمان احمد یار ، گلزار پسران میررحمان سکنہ کریم ٹیوب ویل پر کی گئی ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے نعشوں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید