• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، رکشہ پر فائرنگ، خاتون سمیت 2 زخمی، گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ چمکنی کی حدود سروس روڈ پر نامعلوم افراد نوجوان کو قتل کرنے کے بعد نعش سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ صدرروڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون سمیت دو افراد کو زخمی کردیا۔تھانہ چمکنی پولیس کے مطابق انہیں سروس روڈنزدموٹروے گولیوں سے چھلنی نعش ملی جس پر تشدد کے نشانات بھی ہیں ،نامعلوم افراد قتل کے بعد نامعلوم نوجوان کی نعش گاڑی سے پھینک کرفرار ہوگئے، پولیس نے مقتول کی شناخت اور کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔ادھر تھانہ غربی پولیس کو فضل محمد ولد افضل خان سکنہ دلہ زاک روڈ نے بتایاکہ ٹریڈ سنٹر سے رکشہ میں سواری بٹھا کر ورسک روڈ جارہا تھااس دوران صدر روڈ نزد سی ایس ڈی پہنچا تو موٹر سائیکل پر سواردوافراد نے پیچھے سے آکر پستول سے فائرنگ کردی جس سے وہ اور مسماة (ش) بعمر39سال گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ مجروحہ کا شوہر نیاز الرحمان با ل بال بچ گیا۔انہوں نے بتایاکہ اس کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔مجروحہ کاتعلق چترال حال گلبر گ سے ہے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نامعلوم حملہ آوروں کی شناخت کا عمل شروع کردیاہے ۔
پشاور سے مزید