پشاور (جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے " آپ کی زکوٰۃ، تھیلی سیمیا فائٹرز کی حیات" مہم چلانے کی منظوری دے دی، اس حوالے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان اور جملہ سٹاف نے شرکت کی، شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ تھیلی سیمیا کے مریض بچوں کو ہر ماہ خون کی منتقلی اور مہنگے علاج کی ضرورت ہوتی ہے جس کے اخراجات بہت سے مستحق خاندانوں کی استطاعت سے باہر ہیں اور ادارہ ایسے مریضوں کو بلا معاوضہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ادارہ کے اخراجات سالانہ 10کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں، آپ کی زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ کی رقوم کے ذریعے ان معصوم بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں اور انہیں بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکتا ہے۔