• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہ پیما شہروز کاشف ایوارڈ نہ ملنے پر بول پڑے

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف حکومت کی جانب سے کوئی بھی ایوارڈ نہ ملنے پر بول پڑے۔

ایک بیان میں شہروز کاشف نے کہا کہ چار گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر فخر محسوس کرتا ہوں، 22 برس کی عمر میں 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کر چکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 14 چوٹیاں سر کرنے والا کم عمر ترین پاکستانی ہوں، میں چار برسوں سے قومی سول ایوارڈ کا منتظر ہوں۔

پاکستانی کوہ پیما نے یہ بھی کہا کہ ہر مرتبہ آخری لمحات میں نام نکال دیا جاتا ہے، جذبہ ماند پڑ گیا لیکن عزم اب بھی پختہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں 23 مارچ کے موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید