کولکتہ (جنگ نیوز) آئی پی ایل میں ہفتے کی شب رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے افتتاحی میچ میں ایک کرکٹ فین سکیورٹی حصار توڑ کر پچ پر پہنچ کر ویرات کوہلی کے قدموں سے لپٹ گیا ۔ جس کے بعد کرکٹر نے اسے زمین سے اٹھایا اور گلے لگایا۔ بعد ازاں سکیورٹی اہلکار کرکٹ فین کو گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں رائل بنگلور نے نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔ کوہلی نے 59 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔