کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کازوے ندی سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، چوری شدہ موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی، ملزمان کی شناخت ذیشان اور حمید اللہ کے ناموں سے کی گئی ۔