پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سیریز سے ون ڈے میچز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بنگلا دیش دو طرفہ سیریز میں ون ڈے میچز نہیں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مئی میں دو طرفہ سیریز شیڈول ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز نے ٹی20 ورلڈ کپ کے پیشِ نظر ون ڈے کو ٹی20 سے بدل دیا ہے، بنگلا دیش نے پاکستان میں 3 و ن ڈے اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلنی تھی۔
ذرائع کے مطابق نظرِثانی شدہ شیڈول میں اب بنگلا دیش ٹیم 5 ٹی20 میچز کھیلے گی، پاکستان کا ایف ٹی پی سے ہٹ کر دورۂ بنگلا دیش میں ٹی 20 سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم جولائی میں دورۂ بنگلادیش میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔