• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ انسانی حقوق کی فراہمی میں کامیاب نہ ہوسکا‘ علامہ ساجد نقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی فراہمی کے اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکا ،مقبوضہ کشمیر وفلسطین اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،انسانوں کو غلام بنانے کے ہر دور میں نئے انداز سامنے آئے ،آج کے جدید دور میں فرد کی غلامی کی بجائے ریاستوں کو غلام بنادیاگیا عالم انسانیت آج سیاسی، معاشی، معاشرتی و تہذیبی غلامی میں جکڑی ہے جوسب سے قبیح شکل ہے،انہوں نے کہا کہ افریقہ سے افغانستان تک انسانیت کے ساتھ جو سلوک روا رکھا گیا کیا وہ عالمی ضمیر جھنجوڑنے کے لئے کافی نہیں؟ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تدارک صرف زبان سے نہیں ہوگا بلکہ اقوام متحدہ کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید