• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڑی پور، دوست نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے دوست قتل کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور گریکس بلال مدرسہ کے قریب دو دوستوں کریم داد ولد جنگی خان اور ظفر ولد عبدالرحیم کے مابین گفتگو کے دوران جھگڑا ہوگیا ، ظفر عبدالرحیم گھر سے چھری لایا اور کریم داد پر پیچھے سے وار کردیا جس کے باعث وہ موقع پر ہلاک ہوگیا،پولیس نے ملزم ظفر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم ظفر فٹبال کا کھلاڑی اور لیاری کی طرف سے کھلتا ہے،پولیس نے اسے گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید