کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام مخالف قوتیں اپنے ناپاک عزائم کو سرانجام دینے کے لیے اسرائیل کے ذریعے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں ،اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی بھی پاسداری نہیں کی جا رہی ، غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے اسرائیل مسلسل حملے کر رہا ہے،اسرائیل کی جانب سے غزہ لے جانے والے امدادی سامان پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، امت مسلمہ او آئی سی اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکا جائے۔