• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی اور کورنگی میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لانڈھی اور کورنگی میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے، لانڈھی حادثے میں ملوث ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، ادھر نیو کراچی میں مال بردار لفٹ گرنے سے 35سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی زون کالا پانی پائپ کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار45 سالہ آصف ولد محمد عمر جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا ،حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرارہوگیا۔شرافی گوٹھ تھانے کی حدود کورنگی مرتضیٰ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا،جسے طبی امدا دکیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیا،متوفی کی شناخت 23 سالہ اسلم ولد زیب کے نام سے ہوئی جو کورنگی کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔گبول ٹاؤن تھانے کی حدود نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب کمپنی میں کام کے دوران مال بردار لفٹ گرنے سے سامان کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ یونس ولد یوسف کے نام سے کی گئی، لفٹ میں سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے لفٹ کی بیلٹ ٹوٹ گئی، یونس لفٹ سے سامان کے ہمراہ گر گیا، متوفی کا آبائی تعلق میرپور خاص سے تھا۔ ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔
ملک بھر سے سے مزید