• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوی گاڑیاں شہریوں کو کچل رہی ہیں یہ ٹرانسپورٹ کلنگ ہیں، آفاق احمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہیوی گاڑیاں کراچی کے شہریوں کو کچل رہی ہیں۔یہ حادثات نہیں ٹرانسپورٹ کلنگ ہیں۔اس پر آواز اٹھائو تو ہم مجرم بن جاتے ہیں لیکن اگر حکومت ہماری بات سنے کے لیے تیار نہیں تو شہریوں کی حفاظت کے ہم عید کے بعد قانون کے مطابق پر امن احتجاجی تحریک چلائیں گے۔وہ پیر کو ملیر ہالٹ ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے جاں بحق تین افراد کے ورثاء سے جناح اسپتال میں تعزیت اور ماڈل کالونی تھانے کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔آفاق احمد نے ورثاء سے تعزیت کی اور ماڈل کالونی تھانہ میں پولیس حکام سے ملاقات میں ٹریفک حادثہ کی تفصیلات معلوم کیں۔آفاق احمد نے واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرالرز ۔ڈمپر روں کے ساتھ اب واٹر ٹینکرز والے شاہرائوں پر گاڑیاں چلانے والے شہریوں کی زندگیاں چھین رہے ہیں ۔لگتا ہے ان کو قتل کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔یہ شہر لا وارث نہیں ہے۔ایم کیوایم کراچی کے شہریوں کا مقدمہ لڑرہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید