راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں اور اس کے دوکم سن بیٹوں سمیت 7افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو نیک عالم نے بتایا کہ میری17سالہ پوتی (الف) بی بی کو کوئی نامعلوم رکشہ میں بٹھا کر اغواء کر کے لے گیا ۔ پوتی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ۔تھانہ نصیرآباد کو وشال جاوید نے بتایا کہ میرے والد جاوید جوچاکرہ میں بائیکیا چلاتے ہیں 22مارچ کو گھرسے نکلے اور تاحال واپس نہ آئے ۔تھانہ ریس کورس کو لطیف جنید بیگ نے بتایاکہ میرا بیٹا عمر جنید بیگ عمر 16 سال 27فروری سے لاپتہ ہے ۔تھانہ سول لائنزکو محمد قاسم نے بتایا کہ سائل کی شادی(ف) کے ساتھ 10 سال قبل ہوئی جس سے 2 بیٹے ایوب عمر5 سال اور سلیمان عمر 4 سال ہیں۔ 20مارچ کو ڈیوٹی سے واپسی پر جب گھر پہنچا تو گھر پر تالالگا ہوا تھا میری بیوی اور بچے گھر پر موجود نہ تھے۔ مجھے شبہ ہے کہ میری بیوی کو کسی نے اغواء کر لیا ہے ۔تھانہ ائرپورٹ کو یاسمین نے بتایاکہ اس کا بیٹا عثمان شہزاد لاپتہ ہوگیا ۔