راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے چار پستول برآمد کر لئے۔ پولیس نے 4ملزموں سے ساڑھے 4کلو سے زیادہ چرس اور 20گرام آئس برآمد کرلی۔ تھانہ صدرواہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث مانی گینگ کے 3ملزمان سے مسروقہ رقم 63 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ریس کورس پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ملزموں سے شہری سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور رقم 34ہزار روپے برآمد کئے۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیاں چلانے والے 6 جبکہ ٹیکسلا پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے سلنڈر، موٹریں اور دیگر سامان برآمدہوا۔اسلام آباد پولیس نے بھی پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کے قبضہ سے840 گر ام ہیر وئن،2,524گر ام چرس، 65گر ام آئس ،دو پستول اور ایک رائفل برآمدکرلی۔ چھ اشتہاری بھی دھر لئے گئے ۔