• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان دار کو اغواء کرکے لڑکی کے ہمراہ تصویریں بنا نے اور اکاؤنٹ سے 5لاکھ نکلوانے والے گروہ کے خلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) دکان دار کو اغواء کرکےکرنٹ لگا کر بے ہوش کرنےاورایک لڑکی کے ہمراہ اس کی تصویریں بنا نے اور اس کے اکاؤنٹ سے 5لاکھ روپے نکلوانے والے گروہ کے خلاف پرچہ درج کرلیاگیا۔تھانہ صادق آباد کو محمد سلیم نے بتایاکہ 2نامعلوم افراد 11مارچ کی رات میری د کان میں آئے جن میں سے ایک نے پولیس ٹی شرٹ پہنی تھی جنہوں نے کہا ہم نے د کان کی تلاشی لینی ہے اور د کان سے 60ہزار روپے نکال لیئے ۔ مجھے موٹر سائیکل پر بٹھاکر لے گئے اور میری آنکھوں پرپٹی باندھ کر ایک کمرے میں لے آئے اور کہا کہ بنک کا اکاونٹ بتاؤ۔ مجھے مارا اور کرنٹ لگائے ۔اگلے دن ایک لڑکی کو ساتھ لے کر آئے جس کے ساتھ میری تصویریں اور ویڈیو بنائی اور پھر مجھے پٹی باندھ کر کمرے کے آگے چھوڑ گئے اور میرے اکاونٹ سے 5لاکھ بھی نکال لئے۔متاثرہ شخص نے جنگ کو بتایاکہ پولیس ایف آئی آردرج نہیں کررہی تھی جس پر اس نے آئی جی کے کمپلینٹ نمبر پر شکایت درج کروائی تو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید