• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر زائد کرایوں کی وصولی روکنے کیلئے سکواڈ تشکیل، کنٹرول روم قائم

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے عید پر آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کی حفاظت کیلئے پانچ سپیشل سکواڈ تشکیل دیدیئے جو مسافروں کو نہ صرف زائد کرائے بلکہ غیر معیاری ٹرانسپورٹ سےبھی بچائیں گے۔عید کے موقع پر کرایوں میں خودساختہ اضافہ کو سختی سے روکا جائے گا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔چیکنگ سکواڈ تمام بس اڈوں کی نگرانی کریں گے۔بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کوئی گاڑی سفر پر روانہ نہیں ہونے دی جائے گی۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راشد علی کے مطابق کنٹرولروم 24مارچ سے30مارچ تک صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک آپریشنل ہوگا ۔سپیشل سکواڈ عید کے بعد بھی تین دن آپریشنل رہیں گے۔
اسلام آباد سے مزید