کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ سریاب میں بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر بدترین تشدداور گرفتاریاں قابل مذمت ہے فارم47کی جعلی حکومت جب سے مسلط ہوئی ہے عوام پر جبر اور تشدد کانہ رکنے والا سلسلہ جاری ہےبے اختیار وزیراعلیٰ ‘ وزراء اور جعلی ایم پی ایز آئے روز غیرذمہ دارانہ بیانات دے کر بلوچستان میں لگی آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اورانسانی حق ہے طاقت کااستعمال کسی صورت درست نہیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ ماہ رنگ بلوچ ‘ بیبو بلوچ سمیت تمام گرفتار مظاہرین کو غیرمشروط پر رہا کیاجائے۔