رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بھی مہنگائی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، روزے دار چینی، چکن، پھلوں اور سبزیوں کی ہوشربا قیمتوں سے پریشان ہیں۔
لاہور میں مرغی کا گوشت 595 روپےکلو کے سرکاری ریٹ کے بجائے 800 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت 1200 روپے کلو میں بک رہا ہے۔
چینی کی قیمت 164 روپے کلو کے سرکاری ریٹ کے بجائے 170 سے 180 روپے کلو ہے، ٹماٹر کی قیمت بھی 50 روپے فی کلو سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہو گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایکشن نہیں لیے رہی، ہم مہنگائی سے شدید پریشان ہیں۔