• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، 9 سال میں کم ترین، فروری میں شرح 1.5 فیصد رہی

اسلام آباد (نمائندگان جنگ) پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور فروری 2025ءمیں مہنگائی کی شرح 1.5فیصد رہی جو ستمبر2015کے بعد مہنگائی کی کم ترین سطح ہے‘ جنوری میں مہنگائی کی شرح 2.4فیصد تھی جبکہ گزشتہ برس فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1فیصد تھی ، کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت جولائی تا فروری کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.85فیصد رہی ‘ جنوری کے مقابلہ میں فروری میں ٹماٹرکی قیمت میں 56.76 فیصد، پیاز31.49 فیصد،آلو20.10 فیصد، تازہ سبزیاں 16.73 فیصد،انڈے 14.23 فیصد‘دال چنا10.21 فیصد،چائے 10.03 فیصد، بیسن 8.68 فیصد، گندم 2.97 فیصد، دال ماش 2.82 فیصد، آٹا 2.23 فیصد، چکن 1.51فیصد، دال مسور1.49 فیصد، دال مونگ 1.33فیصد،گندم سے بنی مصنوعات 1.25 فیصد، سرسوں کاتیل 1.19 فیصد، مچھلی 0.12 فیصد اوردودھ سے بنی اشیاء کی قیمت میں 0.10 فیصد کی کمی ہوئی۔ادارہ شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ،شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 1.8 فیصد رہی جو جنوری میں 2.7 فیصد اورگزشتہ سال فروری میں 24.9 فیصد تھی،دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 1.1 فیصد رہی جو جنوری میں 1.9 فیصد اورگزشتہ سال فروری میں 20.5 فیصد تھی شہری علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی افراط زرکی شرح فروری میں 7.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں بھی 7.8 فیصد جبکہ گزشتہ سال فروری میں 15.5 فیصد تھا۔دیہی علاقوں میں نان فوڈ نان انرجی بنیادی افراط کی شرح فروری میں 10.4 فیصد رہی جو جنوری میں بھی 10.4 فیصد اورگزشتہ سال فروری میں 21.9 فیصد تھی۔شہری علاقوں میں بنیادی افراط زرکی شرح 4.6فیصد اوردیہی علاقوں میں 5.2 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں تازہ پھلوں کی قیمت میں 14.99 فیصد، چینی 9.35 فیصد،مکھن 5.61 فیصد، مصالحہ جات 1.59 فیصد،بیکری 1.19 فیصد،مشروبات 1.16فیصد، شہد1.12 فیصد، بناسپتی گھی 0.66 فیصد، گوشت 0.46 فیصد،چاول 0.39 فیصد، کوکنگ آئل 0.35 فیصد، تیارخوراک 0.33 فیصد، لوبیا 0.21 فیصد اورخشک دودھ کی قیمت میں 0.03 فیصد کااضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق غیر غذائی اشیا میں مایع ہائیڈروکاربن کی قیمت میں 8.32 فیصد، ٹھوس ایندھن 1.48 فیصد،ٹرانسپورٹ خدمات 0.97 فیصد، تعمیراتی سامان 0.49فیصد، بجلی کے اخراجات 0.28فیصد اورسٹیشنری کی قیمت میں 0.21 فیصد کی کمی ہوئی ۔اسلام آ باد سےرانا غلام قادر کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت کی سالگرہ منفرد عوامی انداز میں منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے غیر روایتی انداز میںکابینہ کے کمیٹی روم میں کابینہ کے اجلاس کی بجائے جناح کنونشن سنٹر اسلا م آ باد میں ایک عوامی تقریب میں خود کو اور کابینہ کو احتساب کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جناح کنونشن سنٹر میں زندگی کے مختلف شعبوں کے نمائندوں بالخصوص یوتھ اور میڈ یا کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم چند وزیروں کو اسٹیج پر بلا ئیں گے اور انہیں اپنی وزارت کی ایک سالہ کا ر کردگی پیش کرنے کیلئے کہا جا ئے گا۔ یاد رہے کہ فروری 2024کے عام انتخابات کے نتیجے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چار مارچ2024کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا۔

اہم خبریں سے مزید