• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کامیڈین کو سیاستدان کیخلاف لطیفہ سنانا مہنگا پڑگیا


بھارت کے نامور اسٹینڈ اپ کامیڈین کُنال کمرا کو بھارتی سیاستدان کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا۔

کنال کمرا کا پروگرام ممبئی کے جس کلب میں ہوا تھا وہاں مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اکناتھ شندے کے حاموں نے گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

بھارتی کامیدین کو شیوسینا کے انتہا پسندوں نے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

بھارتی پولیس نے شو سینا کی غنڈہ گردی کے ساتھ ساتھ کُنال کمرا کے خلاف بھی تفتیش شروع کر دی، کُنال کمرا نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔

اظہارِ رائے کی آزادی دبانے کی کوشش پر بھارت کی سول سوسائٹی کی طرف سے مہاراشٹرا حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید