• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی غفلت، شہری خونی ٹینکرز و ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نا اہلی و کرپشن اور مجرمانہ غفلت کے باعث کراچی کے شہری خونی ٹینکرز و ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، وزیر اعلیٰ، وزیر ٹرانسپورٹ، قابض میئر، آئی جی اور ڈی آئی جی کہاں ہیں؟ ڈمپرز و ٹینکرز سے اموات پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا؟ جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، 5اپریل کو آئی جی آفس پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر بھی احتجاج کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے عبد القیوم،اہلیہ اور نومولود بچے کی جائے حادثہ ملیر ہالٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور جامع مسجد ناتھا خان میں نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں کراچی میں رہنے والے شہریوں کو بھرتی کی جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید