• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکیم 33 سے ایک شخص کی لاش ملی، مقتول افغان باشندہ، گولیاں مار کر قتل کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل تھانے کی حدوداسکیم 33 پنجابی سوداگران اور ریڈیو پاکستان سوسائٹی کے درمیانی سڑک سے 21سالہ عدیل ولد لالی کی لاش ملی ، متوفی مدینہ کالونی کارہائشی اورافغان باشندہ تھا اس کے پاس سے گاڑی کی چابی،سم جیک اور چاقو ملا ہے، ہلاک شخص کو سر اور سینے پر دو گولیاں مارکر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوتا ہے کہ مقتول کوقتل کہیں اور کیا گیا اور لاش اسکیم 33 میں پھینک دی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید