کوئٹہ(پ ر) سپورٹس اکیڈمی کےصدر اور انٹرنیشنل گولڈمیڈلسٹ عزیزاللہ خان نے بیان میں کہاہےکہ 23 مارچ کی مناسبت سےکوئٹہ میں سپورٹس فیسٹیول میں انٹرنیشنل گولڈمیڈلسٹ کھلاڑیوں کو نظرانداز کیاگیا،جن دوستوں کو ایوارڈ دیاگیاوہ اپنی جگہ درست ہےمگر صرف ہماری اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے تین انٹرنیشنل گولڈمیڈلسٹ فائٹروں کو نظراندازکیاگیا،جنہوں نےملک اور صوبےکانام روشن کیا۔ انہوں نےکہاکہ کم از کم اس قسم کی تقاریب میں میں انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہےجبکہ کوئٹہ میں قائم حاجی محمد یوسف خان خلجی سپورٹس اکیڈمی گزشتہ پچیس سال سے مارشل آرٹس کےمیدان میں گرانقدر خدمات کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کےفائٹروں نے مختلف ممالک میں ملک اور صوبےکا نام روشن کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سپورٹس فیسٹیول میں جن نامور کھلاڑیوں کو نظرانداز کیاگیا اس کی تلافی ہونی چاہئے۔