اسلام آباد ( ایوب ناصر خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کچھ جعلساز خود کو حکومت اور سعودی ایمبسی کا نمائندہ ظاہر کرکے حرمین الشریفین کے ویزہ کا جھانسہ دے کر رجسٹریشن کے نام پر پیسے بٹور رہے ہیں ، سعودی حکومت نے حج کے دوران حرمین شریفین کے ویزوں کا کوئی خصوصی پروگرام ترتیب نہیں دیا اور نہ ہی حکومت ایسے خادمین کی کوئی ہائرنگ کرنی ہے۔