اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا عہدہ چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا۔ معاہدہ کی منسوخی کیلئے صدر مملکت کو بذریعہ سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نوٹس بھجوا دیا۔ چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کے نوٹس میں لکھا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا یہ ذمہ داری ملنا میرے لیئے اعزاز کی بات تھی ، تین ماہ کے دوران ورک مین کو تیز ترین انصاف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی۔ یہی وجہ ہے کہ این آئی آر سی میں زیر التوا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہوئی۔