• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل سرچ سے اپنی ذاتی معلومات کیسے ڈیلیٹ کی جائیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے ایک نیا ٹول متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے صارفین اب صرف چند منٹوں میں اپنے بارے میں سرچ کی گئی ذاتی معلومات جیسے کہ ایڈریس، فون نمبر اور ای میل ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

گوگل نے یہ ٹول ایسے وقت میں متعارف کروایا ہے جب آن لائن صارفین کی  پرائیویسی سے متعلق خدشات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور لوگ ڈیجیٹل میڈیا پر اپنے بارے موجود تمام تر معلومات پر کنٹرول حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

نئے ٹول کے استعمال کے بارے میں گوگل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگارم پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں تفصیل سے بتایا ہے کہ صارفین کس طرح اس نئے ٹول کی مدد سے گوگل پر سرچ کی گئی اپنی ذاتی معلومات کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

1- سب سے پہلے ویڈیو ٹیوٹوریل میں دیے گئے یو آر ایل پر جائیں۔

2- پھر ’Get started‘ کے آپشن پر کلک کریں۔

3- متعلقہ ذاتی معلومات درج کریں پھر ذاتی معلومات کی توثیق کریں تاکہ گوگل آپ کی ذاتی معلومات کی نگرانی کرے، جیسے ہی گوگل کو آپ کی ذاتی معلومات سے متعلق سرچ کیے جانے کے بارے میں کچھ ملے گا تو آپ کو نوٹیفیکیشن ملے گا۔

4- جب آپ کو گوگل کی جانب سے نوٹیفیکشن موصول ہو تو نتائج کا جائزہ لیں اور انہیں ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کریں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید