اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وزارت آئی ٹی نے وفاقی حکومت کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی ) کو تحلیل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر دی ، وفاقی حکومت کو ارسال کردہ سمری میں کہا گیا ہے کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کےفیصلے پر عملدرآمد روکا جائے ، وزارت آئی ٹی کے بعض حکام نے این آئی ٹی بی کے بارے میں فیصلے کے حوالے سے نظرثانی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ این آئی ٹی بی کا کام حکومت کی ای گورننس کیلئے ضروری ہے، این آئی ٹی بی وفاقی حکومت کے ڈیجیٹل آپریشنز میں اہم کردار ادا کررہا ہے، حکام کے مطابق بورڈ اس وقت 100سے زائد ڈیجیٹل پورٹلز کو چلا رہا ہے۔